اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایندھن کی فراہمی معمول پرنہ آسکی، پی آئی اے کی مزید 49 پروازیں منسوخ

25 Oct 2023
25 Oct 2023

(لاہور نیوز) قومی ایئر لائن کا مالی بحران جاری ہے اور ایندھن کی فراہمی معمول پر نہ آسکی، آج بھی پی آئی اے نے مزید 49 پروازیں منسوخ کردیں ۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے لاہور کے لیے پی کے 302، پی کے 303، پی کے 304، پی کے 305، فیصل آباد کے لیے پی کے 340، پی کے 341، اسلام آباد کے لیے پی کے 368، پی کے 369، گوادر کے لیے پی کے 503، پی کے 504، ملتان کے لیے پی کے 330 اور پی کے 331 منسوخ کی گئی ہیں۔

اسلام آباد سے شارجہ کے لیے پی کے 181، پی کے 182، دبئی کے لیے پی کے 233، پی کے 234، گلگت کے لیے پی کے 601، پی کے 602، پی کے 605 اور پی کے 606، ریاض کے لیے پی کے 753 اور پی کے 754 بھی اڑان نہیں بھرسکیں۔

اسی طرح سکردو کے لیے پی کے 451 اور پی کے 452، سکھر کیلئے پی کے 631 اور پی کے 632، دبئی کے لیے پی کے 211، پی کے 234، ابوظہبی کے لیے پی کے 261 اور پی کے 262 اور دمام سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 246 بھی روانہ نہ ہو سکیں۔

لاہور سے دبئی کی پرواز پی کے 235، پی کے 203، پی کے 204، جدہ کی پی کے 759، ابوظہبی سے لاہور کی پی کے 264 کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے،سیالکوٹ سے شارجہ کی پرواز پی کے 209، پی کے 210 اور مسقط کی پی کے 281، پی کے 282 اور دبئی سے سیالکوٹ کی پی کے 180 بھی اڑانہ نہیں بھر سکیں۔

پشاور سے دبئی کی پرواز پی کے 283، پی کے 284، شارجہ کی پی کے 257، پی کے 258 اور ابوظہبی سے پی کے 218 کو منسوخ کیا گیا ہے جبکہ دبئی سے فیصل آباد کی پی کے 224، ملتان سے شارجہ کی پی کے 293 اور دبئی سے ملتان کی پی کے 222 روانہ نہ ہو سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے