اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ادائیگیوں میں ڈیفالٹ: پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن ایک بار پھر بند ہونے کا خدشہ

25 Oct 2023
25 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) پی ایس او کو ادائیگیوں میں ڈیفالٹ کر گئی، پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن ایک بار پھر بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

قومی ایئرلائن نے وعدے کے مطابق گزشتہ روز دس کروڑ کی ادائیگی نہیں کی، آپریشن چلانے کے لیے پی ایس او کے ساتھ ہونے والا معاہدہ قومی ایئر لائن نے ایک بارپھر توڑ دیا، پی ایس او کے مطابق قومی ایئر لائن کی جانب سے صرف 7 کروڑکی ادائیگی کی گئی ہے، ادائیگی میں ڈیفالٹ کے بعد فیول کی فراہمی کسی بھی وقت رک سکتی ہے۔

ذرائع پی ایس او کا کہنا ہے کہ صرف اتنا فیول فراہم کیا جائے گا جتنی ادائیگی ملی ہے، روزانہ کی بنیاد پر پروازیں منسوخ ہونے سے پی آئی اے کا بزنس انتہائی کم سطح پر پہنچ گیا ہے، ٹکٹوں کے کینسل اور ریفنڈ نے قومی ایئرلائن کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

گزشتہ روز  پی آئی اے نے ریکارڈ 1 عشاریہ 2 ملین ڈالر کے ٹکٹ ریفنڈ کی ادائیگی کی ہے، کروڑوں روپے کے ریفنڈ جاری کرنے پر پی آئی اے کا مالی بحران اپنی انتہا کو پہنچ گیا، آج بدھ کے روز بھی بڑی تعداد میں مزید ٹکٹس کے ریفنڈ جاری کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹکٹوں کے ریفنڈ کے بعد پی آئی اے کا کیش فلوانتہائی کم ترین سطح پر پہنچ گیا، پی آئی اے کے پاس پی ایس او کو فیول کی ادائیگی کیلئے کیش نہ ہونے کے برابر رہ گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے