اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عندلیب عباس، سعدیہ سہیل اور سمیرا بخاری آئی پی پی میں شامل

24 Oct 2023
24 Oct 2023

(لاہور نیوز) سیاسی منظر نامے پر تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا، تحریک انصاف کی تین خواتین رہنماؤں نے پارٹی چھوڑ دی۔

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے عندلیب عباس، سابق ارکان پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل، سمیرا بخاری نے ملاقات کی، جہانگیر ترین سے ملاقات میں تینوں خواتین رہنماؤں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا۔

ملاقات کے دوران عندلیب عباس، سابق ارکان پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل، سمیرا بخاری نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، شمولیت کے لئے ہونے والی ملاقات میں عون چودھری بھی شریک ہوئے۔

تینوں خواتین رہنماؤں نے پی ٹی آئی چھوڑنے اور آئی پی پی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس میں کیا۔

 

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی خاتون اراکین کی شمولیت سے استحکام پارٹی کے کنبے میں اضافہ ہوگا، استحکام پاکستان پارٹی کے منشور کے لیے خواتین ہراول دستہ کا کردار ادا کریں گی۔

اس موقع پر آئی پی پی کی رہنما منزہ حسن نے کہا کہ عندلیب عباس، سعدیہ سہیل، سمیرا احمد بخاری کو پارٹی میں خوش آمدید کہتی ہوں۔

عندلیب عباس

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عندلیب عباس نے کہا کہ آج ہم پھر اپنے دوستوں کے ساتھ اکٹھے ہو گئے ہیں، اب ہم نے آگے دیکھنا ہے، کاز کو آگے ہونا چاہیے کسی ایک فرد کو نہیں، عام آدمی کے حالات بہت خراب ہیں، عام آدمی کے لیے مہنگائی میں جینا مشکل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل ادا کرنے کے لیے لوگ موٹرسائیکل، زیور بیچ رہے ہیں، ہم نے عام آدمی کے حالات کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے، غریب آدمی اس وقت بےبس ہے، غربت کی وجہ سے لوگ ڈاکے مار رہے ہیں، ایک شخص نے بچی کی فیس ادا نہ ہونے پر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

عندلیب عباس نے کہا کہ ہمارا کاز ایک ہے، جگہیں بدلتی رہتی ہیں، استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت ہم سب کا اپنا اپنا فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ روپوش ہونے والے پی ٹی آئی اراکین سے کوئی رابطہ نہیں۔

سعدیہ سہیل

سابق ایم پی اے سعدیہ سہیل نے کہا کہ میرا غیرسیاسی بیک گراؤنڈ ہے، پارٹیوں سے بالاتر ہو کر ملک کے مفاد کے لیے ہم یہاں آج بیٹھے ہیں، ہم سب مل کر عام آدمی کی بہتری کے لیے کام کریں گی، نو مئی کا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا، یہ ملک ہمارا اور اس کے ادارے ہمارے ہیں۔

سمیرا احمد بخاری

سابق ایم پی اے سمیرا احمد بخاری نے کہا کہ آج ہم پھر سے ایک جگہ پر اکٹھے بیٹھے ہیں، ہمارا ملک ہی ہماری پہچان ہے،ہمیں عام آدمی کی زندگیوں میں تبدیلی لانی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے