23 Oct 2023
(لاہور نیوز) حکومت نے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کیلئے گیس مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کا اجلاس ہوا، اجلاس میں گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کیلئے گیس ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نئے گیس ٹیرف کا اطلاق یکم نومبر 2023ء سے ہوگا، بیرون ملک سے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس کے دوران ایرا کیلئے 48 کروڑ 40 لاکھ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی ہے۔