اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

تنہائی کے شکار افراد کس خطرناک مرض کا شکار ہوسکتے ہیں؟ماہرین نے خبردار کردیا

23 Oct 2023
23 Oct 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ تنہائی کے شکار افراد میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہوکر موت کے منہ میں جانے کے خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ماہرین کا اپنی تحقیق میں کہنا ہے کہ ایسے بالغ افراد جو اکیلے رہتے ہیں ان میں کینسر سے موت کا خطرہ دوسروں کے ساتھ رہنے والوں کے مقابلے میں 43 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔مردوں میں یہ خطرہ 38 فیصد  زیادہ  ہوتا ہےجب کہ اکیلی رہنے والی خواتین کو 30 فیصد  زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

اعداد و شمار  کیلئے شامل کیے گئے بالغ افراد  کی عمریں 45 سے 64 سال  تھیں جن میں کینسر سے موت کا خطرہ دوسروں کے ساتھ رہنے والوں کے مقابلے میں 43 فیصد زیادہ تھا۔

محققین نے انٹرویو سروے کے 473,000 سے زائد بالغوں کے 1998 سے 2019 تک کا ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے مطالعہ کیا۔اکیلے رہنے اور کینسر سے ہونے والی موت کے درمیان تعلق کا حساب لگانے کے لیے 22 سال تک ڈیٹا کی پیروی کی گئی۔

مطالعے کے مصنف نے کہا کہ مطالعات میں اکیلے رہنے اور کینسر سے ہونے والی اموات کے درمیان تعلق دکھایا گیا ہے اور جنس کے  لحاظ سے پائے جانے والے نتائج بھی سامنے لائے گئے ہیں۔انہوں نے  کہا کہ اس مطالعے میں پائے جانے والے نتائج عام آبادی اور کینسر سے بچ جانے والے افراد میں تنہا رہنے کے مسئلے  کو اجاگر کرتے ہیں اور اکیلے رہنے اور سماجی تنہائی کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے اقدامات  پر زور دیتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے