اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سابق گورنر چودھری سرور کی شجاعت حسین سے ملاقات

23 Oct 2023
23 Oct 2023

(لاہور نیوز) چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ چودھری محمد سرور نے سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی، ملاقات میں پارٹی امور اور آئندہ انتخابات سے متعلق لائحہ عمل بارے مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا، چودھری شجاعت حسین نے سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر چودھری سالک حسین اور جنرل سیکرٹری پنجاب چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔

چودھری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل متحد ہو کرآگے  بڑھنے میں ہے، مسلم امہ فلسطین کے مظلوم بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

چودھری محمد سرور نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر اسلامی ممالک کو اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کے لئے باتوں سے آگے بڑھنا ہو گا، شفاف انتخابات ہی معیشت کی بحالی کی ضمانت ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے