23 Oct 2023
(لاہور نیوز) ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک دشمن عناصر کے حوصلے بڑھیں گے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر رد عمل میں ن لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے نو مئی کو ایک مذموم سازش کے تحت قومی سلامتی کے ادارے پر حملے کروائے، شہدا کی یادگاروں کو مسمار کرنے والے قومی مجرم ہیں اور کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کیا غیر ملکی ایجنٹ جو دشمنوں کی حمایت سے ملک کے اندر انتشار پھیلاتے ہیں، ان کا بھی ملٹری کورٹس میں ٹرائل نہ کیا جائے، پارلیمنٹ نو مئی کے ملزمان کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل کیے جانے کی قرارداد جون میں منظور کر چکی ہے۔