اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فصلوں کی باقیات جلانے پر اضلاع کے ڈی سی ذمہ دارہونگے، کمشنر لاہور

23 Oct 2023
23 Oct 2023

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ انسدادِ سموگ اقدام کے تحت فصلوں کی باقیات جلانے اور کسی بھی چمنی سے کالا دھواں نکلنے پر اضلاع کے ڈی سی ذمہ دار ہونگے۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پرائس کنٹرول اور انسدادِ سموگ سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور شہر میں ایک روز میں گراں فروشی پر 27 مقدمات درج کیے گئے۔ ڈویژن بھر میں گزشتہ 22 دنوں میں گراں فروشوں کے خلاف 902 مقدمات درج کیے گئے، 770 گرفتاریاں ہوئیں۔ چاول سمیت دالوں کی قیمتوں میں 20 سے 30 روپے کمی آئی۔

کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ لاہور میں چکن، آلو، پیاز، ٹماٹر اور سبزیوں کی قیمتوں کی نگرانی کی جائے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مارکیٹس میں موجود رہیں، فصلوں کی باقیات جلانے اور کسی بھی چمنی سے کالا دھواں نکلنے پر اضلاع کے ڈی سی خود ذمہ دار ہونگے۔ ضلعوں اور موٹروے پولیس پر مشتمل خصوصی انسداد سموگ سکواڈ دن اور رات کو گشت کریں۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ لاہور کی انسداد ڈینگی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے فیلڈ میں سرپرائز دورے کئے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ڈینگی کا آؤٹ ڈور افزائش پانا مشکل ہوتا جائے گا۔ عوام سے گزارش ہے کہ گھروں کے اندر نمی اور اندھیرے والی جگہیں صاف رکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے