اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چیف سیکرٹری پنجاب کی نئے نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

23 Oct 2023
23 Oct 2023

(لاہور نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناظر میں نئے جاری ہونے والے نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے یہ ہدایت سول سیکرٹریٹ میں ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔ اجلاس میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

چیف سیکرٹری نے حکم دیا کہ مسافر بسوں میں کرایوں میں کمی کی لسٹیں آویزاں کرائی جائیں۔ اشیاء کی مقررہ سے زائد نرخوں پر فروخت کی صورت میں متعلقہ پرائس مجسٹریٹ جوابدہ ہو گا۔ ڈپٹی کمشنرز اضلاع میں اشیاء کی قیمتوں کا خود تعین کرتے ہیں، ان نرخوں پر عملدرآمد کرانا بھی انکی ذمہ داری ہے۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، گورننس سروس ڈلیوری بہتر بنانے کیلئے انتظامی افسران اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رکھنے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔

سیکرٹری صنعت نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ صارفین کی سہولت کیلئے صوبہ میں 144 اہم بازار نوٹیفائی کئے گئے ہیں، ان بازاروں میں ضلعی انتظامیہ عملہ تعینات کریگی۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں 5 سے 10 فیصد کمی کی گئی ہے، اوور چارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کئے جائیں گے۔

اجلاس میں صنعت، زراعت، ٹرانسپورٹ کے سیکرٹریز، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے