اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

9مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ قائدین کو نشان عبرت بننا چاہیے: فیاض چوہان

23 Oct 2023
23 Oct 2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات کےنظریاتی اور عملی ماسٹر مائنڈ قائدین کو سیاست اور قانون کے میدان میں نشان عبرت بننا چاہیے۔

شیخ رشید کے انٹرویو پر ردعمل میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی طرف سے عام معافی کا مطالبہ حیران کن اور غیر منطقی ہے،9 مئی کے واقعات کے الزام میں جیلوں میں بند بے گناہ افراد کو ہر حال میں ریلیف ملنا چاہیے،راولپنڈی میں تحریک انصاف کے کئی بے گناہ کارکنان کو میں نے ریلیف دلوایا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مگر جن افراد نے تحریکِ فساد فی الارض میں بنیادی کردار ادا کیا اُنہیں منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے ،شیخ رشید نے ابھی تک تحریکِ فساد فی الارض میں بنیادی کردار ادا کرنے پر قوم سے معافی نہیں مانگی ،شیخ رشید احمد نے اپنے بھتیجے راشد شفیق کی سیاسی پوزیشن واضح نہیں کی۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ  شیخ رشید فواد چودھری والی سیاسی چالاکیاں کرنے کے بجائے کُھل کر ایک طرف کھڑے ہوں، 9 مئی واقعات کےنظریاتی اور عملی ماسٹر مائنڈ قائدین کو سیاست اور قانون کے میدان میں نشان عبرت بننا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے