اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 6 سال بعد 52 ہزار کی سطح عبور

23 Oct 2023
23 Oct 2023

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی زبردست تیزی کا رجحان ہے، 6 سال بعد 100 انڈیکس 52 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا ہے۔

مئی2017 کے بعد پہلی بار پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس دوبارہ 52 ہزار تک پہنچا ہے۔

آج پونے گیارہ بجے سٹاک ایکسچینج میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 52 ہزار 873 کی سطح پر پہنچ گیا۔

خیال رہے کہ 19 اکتوبر کو پاکستان سٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 6 سال بعد 50 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا اور 1.89 فیصد یا 933 پوائنٹس اضافے کے بعد 50 ہزار 365 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں سب سے زیادہ پیش رفت پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی، سوئی ناردن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ، ایئر لنک کمیونی کیشن لمیٹڈ، سوئی سدرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ، پاکستان ریفائنری لمیٹڈ، اور ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ کے سٹاک میں دیکھی گئی۔

خیال رہے کہ مئی 2017 میں پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 137 پوائنٹس (0.27 فیصد) کے اضافے کے بعد 51 ہزار 73 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے