23 Oct 2023
(لاہور نیوز) ڈینگی مچھر کے ڈنک مزید تیز ہونے لگے۔ لاہور میں ڈینگی کے 104 نئے مریض سامنے آ گئے۔
صوبہ بھر میں 176 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ وزارت پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی کے 8 ہزار 3 کنفرم مریض سامنے آ چکے ہیں۔ لاہور میں ڈینگی کے مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 316 تک جا پہنچی ہے۔
پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 95 مریض زیر علاج ہیں۔ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 53 مریض داخل ہیں۔ سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔
سیکرٹری صحت پنجاب نے ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہریوں کو محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔