اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایندھن کا بدترین بحران، پی آئی اے کی مزید27 پروازیں منسوخ

23 Oct 2023
23 Oct 2023

(لاہور نیوز) قومی ایئر لائن میں ایندھن کی فراہمی کا بدترین بحران جاری ہے،آج بھی پی آئی اے نے مزید27 پروازیں منسوخ کردیں۔

پی آئی اے کی کراچی سے لاہور، رحیم یارخان اورپشاور کی دو طرفہ 7 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ کراچی سے ملتان، دبئی اوراسلام آباد کی6  پروازیں منسوخ ہیں۔

ملتان سے جدہ اور القسیم کی 2 پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں جبکہ لاہور سے شارجہ، دبئی اور جدہ سے لاہور کی 4 پروازیں بھی منسوخ کی گئیں،اسلام آباد سے دبئی، دمام، مدینہ اور جدہ کی 4 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

اسی طرح اسلام آباد سے ابوظہبی اور کوئٹہ کی 3 پروازیں بھی اڑان نہیں بھر سکیں جبکہ دبئی سے پشاور کی پرواز بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ 

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کاکہنا ہے کہ آج پی آئی اے کی 60 پروازیں شیڈول ہیں، 42 بیرون ملک اور 18 اندرون ملک چلائی جائیں گی، میسر فیول میں بیرون ملک آپریشن کو ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھا جارہا ہے۔

  واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک بھر سے 20 سے زائد پروازیں منزل مقصود کی جانب روانہ نہیں ہو سکی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے