اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انتخابی نشان الاٹ کرنے کا معاملہ، آئی پی پی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

23 Oct 2023
23 Oct 2023

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان الاٹ کرنے کے معاملے پر استحکام پاکستان پارٹی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، استحکام پاکستان پارٹی کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ہمیں انتخابی نشان عقاب الاٹ کیا جائے، انتخابی نشان عقاب کیلئے درخواست پہلے ہی جمع کراچکے ہیں،چیف الیکشن کمشنر نے پوچھا کہ  آپ نے ترجیحات میں کوئی اور انتخابی نشان نہیں مانگا؟وکیل آئی پی پی نے جواب دیا کہ عقاب کا انتخابی نشان دستیاب ہے اسی وجہ سے ایک ہی نشان مانگا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ انتخابی نشان کیلئے اپنی اور بھی ترجیحات بتا دیں، بعدازاں الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے