اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور میں کینسر ہسپتال بنانے کی منظوری دیدی

23 Oct 2023
23 Oct 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی دارالحکومت میں کینسر ہسپتال بنانے کی اصولی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مناواں ہسپتال کا دورہ کیا، انہوں نے کینسر ہسپتال کے لئے مجوزہ اراضی اور ہسپتال کی عمارت کا معائنہ کیا، وز یراعلیٰ  نے ہسپتال کی مرکزی عمارت سے ملحقہ بلڈنگ کاجائزہ لیامحسن نقوی نے مناواں ہسپتال کو کینسر ہسپتال میں تبدیل کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

بعدازاں وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت مناواں ہسپتال کے کمیٹی روم میں اجلاس ہوا جس میں  کینسر ہسپتال کے امور کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ نے کینسر ہسپتال کے حوالے سے پلان طلب کرلیا۔

چیف سیکرٹری،سیکرٹریز صحت، خزانہ، تعمیرات ومواصلات، سپیشل سیکرٹری ہیلتھ، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لوگ کینسر کے علاج کے لئے دھکے کھا رہے ہیں،لاہور میں کینسر ہسپتال بنے گا،پنجاب 14 کروڑ عوام کا صوبہ ہے، ایک بھی سرکاری سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر ہسپتال نہیں ہے، سرکاری سطح پر اعلیٰ معیار کا کینسر ہسپتال پنجاب کے عوام کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کینسر کے مریضوں کو سرکاری سطح پر ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ نے کینسر ہسپتال کا ڈیزائن اور دیگر امور جلد طے کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مشینری اور آلات خریدنے کی بھی پلاننگ کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے