اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

قائد نواز شریف سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

22 Oct 2023
22 Oct 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے وطن واپسی کے بعد پہلے  روز سابق وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ملاقات کی، ملاقات میں چیف آرگنائزر مریم نواز  اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے، ملاقات میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال اور  مینار پاکستان جلسے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات میں سابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی شریک ہوئے، ملاقات میں  نواز شریف کے کیس سمیت عدالتی امور  اور 24  تاریخ کو عدالتی کارروائی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی،اعظم نذیر تارڑ نے  عدالتی کارروائی بارے پارٹی قائد اور رہنماؤں کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے وکلاء تحریک چلائی ہمیشہ قانون کا احترام کیا،مجھ سمیت مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بے بنیاد کیسز کا سامنا کیا،پارٹی کے تمام لوگ جھوٹے مقدمات میں سرخرو ہوئے،میں عوام کیلئے آیا ہوں دعا ہے  عام آدمی خوشحال ہو۔

قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے مینار پاکستان جلسے پر اطمینان کا اظہار کیا اور پارٹی ترانے پر  شاباش دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے