اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

’مجرم‘ نواز شریف کا مینار پاکستان پر جلسہ انتہائی مایوس کن تھا: پیپلزپارٹی

22 Oct 2023
22 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے مینار پاکستان پر ہونے والے مسلم لیگ ن کے جلسے کو مایوس کن اور نواز شریف کو مجرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے تقریر میں بیانیے کے بجائے اپنی سی وی پیش کی ہے۔

پیپلز پارٹی میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک مجرم (نواز شریف) کے فنگر پرنٹس پروٹوکول کے ساتھ لینا عدلیہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی تقریر میں الیکشن کروانے کے حوالے سے کچھ  نہیں کہا، ایک لاڈلے کو جیل میں ڈالا تو دوسرا لاڈلا باہر سے آگیا، نواز شریف نے بڑا یوٹرن لے لیا ہے،  پاکستان آنے سے قبل کچھ اور اب کچھ نظر آئے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ’پاکستان کی موجودہ تباہی کے ذمہ دار بھی یہی (نواز شریف) ہیں، مجرم کوپروٹوکول کے ساتھ پاکستان لانا انصاف کا جنازہ نکالنے کے مترادف ہے‘۔

پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے نواز شریف کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا مینار پاکستان میں جلسہ مایوس کن رہا، لوگ جلسہ میں آئے نہیں بلکہ انہیں اکٹھا کیا گیا، نواز شریف کی تقریر لیڈر کی بجائے ایک قیدی کی ظاہر ہوئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تقریر میں الیکشن کا ذکر نہ سن کر افسوس ہوا، نوازشریف کا جلسہ 2007 میں بے نظیر بھٹو کا مقابلہ نہیں کرسکتا، جلسے میں سرکاری ملازمین کو لانے کی روایت برقرار رہی، نواز شریف مہنگائی کا موازنہ اپنی بجائے بے نظیر بھٹودور کا کرتے تو عوام کو زیادہ کلیئر ہو جاتا‘۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے