اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

تیز چہل قدمی صحت کیلئے کس قدر مفید ہے؟جانئے

21 Oct 2023
21 Oct 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے تیز چہل قدمی سے حاصل ہونیوالے فوائد سے متعلق تحقیق جاری کردی۔

تفصیلات کےمطابق محققین نے اوسطاً 57 برس کے 3 لاکھ 91 ہزار 652 افراد کا معائنہ کیا،جس کے مطابق تیز رفتار سے چلنے والوں کے کینسر یا دل کے دورے سے موت واقع ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ چہل قدمی میں تیز رفتاری فٹنس بہتر کرتی ہے اور بیماریوں کے خلاف تحفظ بخشتی ہے لیکن سائنس دانوں نے واضح کیا ہے کہ یہ ان کے نتائج ان صحت مند افراد کے لیے ہیں جو تیز چلنے کی قابل ہوتے ہیں۔

مطالعے میں شرکا نے اپنی چہل قدمی کی رفتار کے متعلق بتایا۔ ان رفتاروں میں سست (4.8 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم)، معمولی (4.8 سے 6.4 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان) یا تیز (6.4 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ) شامل تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف 6.6 فیصد افراد نے کم رفتار سے چلنے، 52.6 فیصد افراد نے معتدل رفتار سے چلنے جبکہ 40.8 فیصد افراد نے تیز رفتار چہل قدمی کرنے کے متعلق بتایا۔

تحقیق کے شرکاکا معائنہ 13 سال تک کیا گیا اور اس دوران 22 ہزار اموات ریکارڈ کی گئیں۔ تحقیق کے نتائج میں دیکھا گیا کہ وہ خواتین جو تیز رفتار سے چلتی تھیں ان  میں  دوسروں کی نسبت کینسر کے سبب موت واقع ہونے کے امکانات 26 فیصد کم تھے جبکہ مردوں میں یہ امکانات 29 فیصد کم تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے