اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی اجتماع ہو گا : مریم اورنگزیب

21 Oct 2023
21 Oct 2023

(لاہور نیوز) لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی اجتماع ہو گا،نواز شریف وزیراعظم تھے، ہیں اور چوتھی بار بھی بنیں گے۔

لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک سے قافلے لاہور جلسہ گاہ کی جانب گامزن ہیں ، پاکستان کے عوام مشکلات میں گھری ہوئی ہے، نواز شریف کی آمد عوام کیلئے خوشحالی کا پیغام ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی نظریں آج صرف اور صرف نواز شریف پر لگی ہوئی ہیں ، شہباز شریف نے 16ماہ میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ایوان وزیراعظم کے دروازے نواز شریف کیلئے 21اکتوبر کو کھل گئے ہیں، لوگ مینار پاکستان کی طرف نظر لگائے بیٹھے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج 2بجے سندھ  اور کوئٹہ کی ٹرین یہاں پہنچے گی، نواز شریف کا آنا پاکستان کیلئے نئے عروج، خوشحالی اور ترقی کی نوید لیکر آرہا ہے، 2017 میں مہنگائی ملک کی کم ترین سطح پر تھی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف ایئر پورٹ سے سیدھا جلسہ گاہ آئیں گے،  پاکستان آج نئی تاریخ لکھنے جارہا ہے ، آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی اجتماع ہو گا، مینار پاکستان میں پورا ملک نواز شریف کا استقبال کرے گا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا بیٹا نواز شریف واپس آرہے ہیں، شہباز شریف نے واضح کہا تھا کہ ٹریفک کی روانگی سے لاہوریوں کو کوئی تکلیف نہ ہو، ہم نے جلوسوں کو روٹس دیئے ہوئے ہیں، نظم و ضبط کے ساتھ جلوس آئیں گے ، ہم عوام کو آسانیاں دینے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کی عزت کرتے ہیں، ہم اپنے سیاسی مخالفین کو گالی نہیں دیتے اور تمام سیاسی جماعتوں کے مؤقف کی عزت کرتے ہیں ، نواز شریف کی آمد ہے، مریم نواز، حمزہ شہباز 3بجے پنڈال میں آجائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے