21 Oct 2023
(لاہور نیوز) مہنگائی کے جھٹکے مزید تیز ہو گئے۔ سبزیاں، مرغی کا گوشت اور انڈے مہنگے کر دیئے گئے۔
مہنگائی کی شرح میں کمی نہ آئی۔ ادرک 1150، لہسن 580 ، سبز مرچ 160 ، ٹماٹر 140 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے۔ شملہ مرچ 320، میتھی 300، ٹینڈے 180 روپے کلو میں دستیاب ہیں۔ مٹر620، شلجم 180، بند گوبھی 150 ،پھول گوبھی، لیموں 140، پالک اور کھیرے 90 روپے فی کلو میں بیچے جا رہے ہیں۔
پھل بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئے۔ انار بدانہ 800 ، انگور 500 ، سیب 320 ، جاپانی پھل 250 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ کیلا درجہ اول 150 ، درجہ دوم 120 روپے فی درجن میں دستیاب ہیں۔
پولٹری مصنوعات میں برائلر اور انڈے بھی مزید مہنگے، 7 روپے اضافہ سے مرغی کا گوشت 468 روپے فی کلو مقرر، انڈے 1 روپیہ بڑھنے سے 320 روپے فی درجن ہو گئے۔