اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ذیا بیطس کا مرض تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے؟ماہرین نے وجہ دریافت کر لی

20 Oct 2023
20 Oct 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے ذیا بیطس کا مرض دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے کی وجہ دریافت کرلی گئی ہے۔

ماہرین کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ہفتے میں 2 بار سرخ گوشت کے استعمال سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، سرخ گوشت کا استعمال جتنا زیادہ ہوگا، ذیابیطس کا خطرہ اتنا زیادہ بڑھ جائے گا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اس وقت دنیا بھر میں 46 کروڑ سے زائد افراد ذیابیطس ٹائپ 2 کے شکار ہیں اور اس مرض کے پھیلاؤ کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔تحقیق میں 2 لاکھ 16 ہزار 695 افراد پر ہونے والی 2 تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ان افراد کی غذائی عادات اور صحت کا جائزہ لیا گیا اور اس دوران ہر دوسرے سال سوالنامے بھروا کر مختلف غذاؤں کے استعمال کے بارے میں تفصیلات حاصل کی گئیں۔2017 تک 22 ہزار 800 افراد میں ذیابیطس ٹائپ 2 کی تشخیص ہوئی تھی۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ زیادہ مقدار میں سرخ گوشت کھانے والے افراد میں ذیابیطس کا خطرہ 62 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔پراسیس یا سادہ شکل میں ہفتے میں 2 سے 3 بار سرخ گوشت کھانے سے بھی ذیابیطس کا خطرہ 40 سے 51 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ سرخ گوشت کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد عموماً مچھلی، پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کم کرتے ہیں، جسمانی طور پر کم متحرک ہوتے ہیں اور ان کا جسمانی وزن بھی زیادہ ہوتا ہے، یہ سب ذیابیطس کا خطرہ بڑھانے والے عناصر ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے