اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پنیر کا استعمال قلبی صحت پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟جانئے

20 Oct 2023
20 Oct 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ پنیر کا استعمال دماغ اور پیٹ سمیت قلبی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔

محققین نے 65 برس سے زیادہ عمر کے 1500 سے زائد افراد کی صحت اور کھانے کی عادات کا معائنہ کیا،ماہرین کا کہنا تھا کہ وہ افراد جن کی غذا مستقل بنیادوں پر پنیر پر مشتمل تھی انہوں نے دماغ کے ایک ٹیسٹ میں بہتر سکور کیا تھا۔

لیکن جب بات آتی ہے قلبی صحت کی تو ماضی میں یہ خیال کیا جاتا تھا کہ پنیر میں موجود چکنائی ہمارے خون میں مضر کولیسٹرول میں اضافہ کرتی ہے لیکن ایک تحقیق میں اس کے برعکس انکشاف کیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ایما فِینے کی رہنمائی میں 50 برس سے زائد عمر کے 164 افراد پر چھ ہفتے طویل تحقیق کی گئی۔ ان افراد میں کولیسٹرول کی مقدار معمولی سی زیادہ تھی۔ ان کو تین گروہوں میں تقسیم کیا گیا اور روزانہ 42 گرام ڈیری چکنائی کھلائی گئی۔

ایک گروپ کو یہ چکنائی 120 گرام چیڈر کی صورت میں دی گئی جبکہ دوسرے گروپ کو مکھن اور کم چکنائی والی چیڈر کی صورت میں اور تیسرے گروپ کو پنیر نما اجزا (یعنی مکھن، کیلشیئم سپلیمنٹ اور کیلشیئم کیسینیٹ پاؤڈر) کی صورت میں دی گئی۔

تحقیق میں دیکھا گیا کہ وہ گروپ جس کو مکمل چکنائی والی پنیر کھانے کے لیے دی گئی تھی ان میں دیگر دو گروہوں کی نسبت مجموعی کولیسٹرول اور مضر کولیسٹرول کی مقدار میں زیادہ کمی واقع ہوئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے