(لاہور نیوز) موسم بہتر ہوتے ہی آشوبِ چشم کے مرض میں کمی آنے لگی۔ لاہور میں آشوبِ چشم کے صرف 70 نئے مریض سامنے آئے۔
صوبے بھر میں آشوبِ چشم کے 1475 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ بہاولپور میں آشوبِ چشم کے 225 ، ملتان میں 66 ، فیصل آباد میں 55 نئے مریض سامنے آئے۔ مہینے بھر میں لاہور میں آشوبِ چشم کے 10 ہزار 88 ، پنجاب بھر میں ایک لاکھ 20 ہزار 256 افراد کو آشوبِ چشم لاحق ہوا۔
وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں آئی سرجنز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ تمام ہسپتالوں میں آئی ڈراپس بھی وافر مقدار میں مہیا کر دئیے گئے ہیں۔ آشوب چشم خطرناک نہیں، نہ ہی اس سے بینائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر محکمہ پرائمری ہیلتھ کے بروقت انتظامات سے آشوبِ چشم پر قابو پا لیا گیا ہے۔