20 Oct 2023
(ویب ڈیسک) ڈالر کی قیمت میں مزید کمی سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 11 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 81 پیسے پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ 129 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 50 ہزار 494 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔