اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان نے روس کے ساتھ طویل المدتی تیل خریداری کا معاہدہ کر لیا

19 Oct 2023
19 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان نے روس کے ساتھ طویل المدتی تیل خریداری معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت مقامی ریفائنریاں براہ راست تیل خریدیں گی۔

روس سے سستے تیل کی خریداری کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور پاکستان کی جانب سے روس کے ساتھ طویل المدتی معاہدہ کرلیا گیا ہے جس کے تحت مقامی ریفائنریاں براہ راست تیل خرید سکیں گی۔

روس پاکستان کو پورٹ پر تیل پہنچا کر دے گا جس کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل ہوگی جبکہ پہلا کار گو دسمبر میں پہنچے گا۔

وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق معمول کی سپلائی کے بعد حکومتی سطح پر روس کے ساتھ معاہدہ کمرشل بنیادوں پر ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ روس سے کمرشل معاہدے کا پہلا کار گو دسمبر میں پاکستان پہنچے گا جو کہ ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل پر مشتمل ہوگا۔

کمرشل معاہدے میں جی سیون ممالک کی روسی تیل کی قیمت کی حد کو مدنظر رکھا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ روسی خام تیل کرایہ پریمیم نکال کر بھی عام مارکیٹ سے 10 ڈالر فی بیرل سستا ہے۔ حکام وزارت پٹرولیم کے مطابق پہلے ٹیسٹ کارگو میں بھی پاکستان کو 4 کروڑ ڈالر کی بچت ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے