اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عدالت میں موجود شخص کی بازیابی کیلئے مہلت مانگنے پر جج پولیس پر برہم

19 Oct 2023
19 Oct 2023

(ویب ڈیسک) لاپتہ شخص کے عدالت میں موجود ہونے کے باوجود بازیابی کے لیے مہلت مانگنے پر جج نے پولیس کی سرزنش کردی۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے روبرو شہریار آفریدی کے  بھائی فرخ آفریدی کے لاپتہ ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ڈی پی او جہلم نے عدالت سے فرخ آفریدی کی بازیابی کے لیے 7 دن کی مہلت مانگ لی۔

جسٹس صداقت علی خان کے روبرو ڈی پی او جہلم نے استدعا کی کہ فرخ آفریدی کی بازیابی کے لیے 7 دن کی مہلت دی جائے۔ جس پر عدالت نے سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ فرخ آفریدی کمرہ عدالت میں موجود ہیں اور رہا ہو چکے ہیں، آپ معاملے سے اتنے لاعلم ہیں، رہا ہونے والے فرخ آفریدی کی بازیابی کے لیے مزید وقت مانگ رہے ہیں، یہ ہیں آپ کی معلومات؟

عدالت نے فرخ آفریدی کی رہائی کے بعد پٹیشن ڈسپوز آف کردی اور حکم دیا کہ سائل کا موبائل اور قبضے میں لی گئی اشیا واپس کردی جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے