اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی گرفتاری سے روک دیا

19 Oct 2023
19 Oct 2023

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں 24 اکتوبر تک سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں  نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کی، اس سلسلے میں نوازشریف کے وکلا امجد پرویز اور اعظم نذیرتارڑ عدالت میں پیش ہوئے جب کہ نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود اور افضل قریشی نے دلائل دیے۔

سماعت کا آغاز ہوا تو وکیل صفائی اعظم نذیر تارڑ نے عدالت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک پیش رفت سے عدالت کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں ،ٹرائل کورٹ نے جس کیس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا تھا اس میں وارنٹ معطل کردئیے گئے ہیں، اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس وہ آرڈر ہے؟ اعظم نذیر نے بتایا کہ  آرڈر ہوگیا ہے،وکلا ابھی احتساب عدالت سے آرہے ہیں۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں بھی گرفتار کرنے سے روک دیا اور 24 اکتوبر تک ان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

یاد رہے قبل ازیں احتساب عدالت اسلام آباد نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری معطل کیے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے