اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

یہ 5 غذائیں اپنائیں، اپنے دل کو صحت مند بنائیں

19 Oct 2023
19 Oct 2023

(ویب ڈیسک) صحت مند غذا ایک ایسی چیز ہے جو ہمیں صحت کے دائمی مسائل سے تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔

ماہرِ غذائیت کلوڈیا لی فیوور کے مطابق قلبی مرض اور دل کے دوروں سے بچانے کے لیے غذا انتہائی اہم کردارادا کرتی ہے۔اگر ہمیں اپنی غذا کا علم ہو تو ہم اپنے دل کی صحت کا خیال رکھ سکتے ہیں۔

کلوڈیا نے پانچ ایسی غذائیں بتائی ہیں جو دل کو صحت مند رکھنے کے لیے مفید ہوتی ہیں۔ وہ غذائیں درج ذیل ہیں:

ڈارک چاکلیٹ

لذت کے ساتھ فلیونائیڈ سے بھرپور ڈارک چاکلیٹ بلڈ پریشر اور سوزش کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دونوں کیفیات قلبی مرض کی بنیاد ڈال سکتی ہیں۔

جو

بِیٹا گلوکنز نامی حل پذیر فائبر سے بھرپور جو کولیسٹرول کی مقدار کم کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ کولیسٹرول قلبی مسائل کی ایک بڑی علامت ہے۔

لوبیا

جو کی طرح لوبیا بھی فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جو کولیسٹرول کی مقدار کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

ہری سبزیاں

ماہرین کے مطابق بروکلی اور پالک جیسی اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور غذائیں قلبی صحت کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔

گری دار میوے

بادام، پستے اور اخروٹ جیسے گری دار میوے صحت مند چکنائی اور وٹامن سے بھرپور ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ میوہ جات مفید کولیسٹرول میں اضافہ کرتے ہوئے مضر کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے