اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

مردوں سے زیادہ خواتین کینسر کا شکار کیوں؟ محققین پریشان

19 Oct 2023
19 Oct 2023

(ویب ڈیسک) ایک حالیہ تحقیق نے سائنسدانوں کو حیران کر دیا جب ان پر یہ انکشاف ہوا کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں پھیپڑوں کے کینسر کی زیادہ شکار ہورہی ہیں اگرچہ انہوں نے کبھی سگریٹ پی ہی نہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائنسدان اس بات کا جواب دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ کیوں نوجوان اور درمیانی عمر کی خواتین مردوں کے مقابلے میں پھیپھڑوں کے کینسر کا زیادہ شکار ہو رہی ہیں جو کہ چھاتی اور رحم کے کینسر سے زیادہ خواتین کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے۔

ریڈی ایشن آنکولوجسٹ ڈاکٹر اینڈریا میککی کے مطابق اکثر خواتین کی موت کا ذمہ دار چھاتی کا کینسر نہیں بلکہ پھیپھڑوں کا کینسر ہے۔ اندازوں سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کینسر امریکہ میں روزانہ تقریباً 164 خواتین کو ہلاک کرتا ہے۔

یو ایس سنٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے نوٹ کیا کہ جیسا کہ تمباکو نوشی کو پھیپھڑوں کے کینسر کی بنیادی وجہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے، پچھلی دو دہائیوں میں سگریٹ استعمال کرنے والی خواتین کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔ تاہم کینسر میں مبتلا خواتین کی تعداد بڑھ رہی ہے، خاص طور پر ان خواتین میں جنہوں نے کبھی سگریٹ نوشی بھی نہیں کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles