اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

فوڈ سیفٹی ٹیموں کا مصطفی آباد روڈ پر واقع جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس یونٹ پر چھاپہ

18 Oct 2023
18 Oct 2023

(لاہور نیوز) جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف ایکشن جاری ہے۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مصطفی آباد روڈ پر واقع جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس یونٹ پر چھاپہ مارا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کا کہنا ہے1ہزار خالی بوتلیں، 65 کریٹ، 4 سلنڈر، 5 نیلے ڈرم، آر او پلانٹ، فلٹریشن پلانٹ ضبط کر لیا گیا۔ 5 فلنگ مشینیں، ویٹ مشین، سٹیل ٹب، لیبل اور چولہے بھی تحویل میں  لے لیے گئے۔ کھلے رنگ، کیمیکلز اور ناقص پانی سے جعلی بوتلیں تیار کی جا رہی تھیں۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق معروف برانڈز کے جعلی لیبل لگی بوتلیں برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ممنوعہ مضر صحت کھلے رنگوں، کیمیکلز سے تیار محلول پیکنگ کے لیے تیار رکھا پایا گیا۔ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ جعلی ڈرنکس کو لاہور میں مختلف چھوٹی بڑی دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔ جعلی بوتلوں پر لگی اصل جیسی نقل پیکنگ لگا کر شہریوں کو گمراہ کیا جاتا ہے۔

 راجہ جہانگیر انور  نے کہا جعلی ڈرنکس کا استعمال جگر اور گردوں کے انفیکشن میں مبتلا کر سکتا ہے۔ ملاوٹ اور جعلساز مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں۔ پیور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزی کرنے والے مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری ہے۔ خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں، جعلسازی کرنے والوں کا کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے