اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب: سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کےاہم کمانڈرز سمیت 9دہشتگرد گرفتار

18 Oct 2023
18 Oct 2023

(لاہور نیوز) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 157 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد گرفتار کرلیے ۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کے مطابق کارروائیاں لاہور ، فیصل آباد، ننکانہ صاحب ، رحیم یار خان ، شیخوپورہ اور راولپنڈی میں کی گئیں ، لاہور کے سرحدی گاؤں سے داعش کے 2 اہم کمانڈرز بھی گرفتار کیے گئے ہیں ۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، 12 ڈیٹو نیٹرز، پرائما کارڈ، موبائل فون، اسلحہ اور نقدی برآمد کی گئی ہے ۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناحت رؤف، زبیر، ضیاء ، وقار، امین، مسعود، سرفراز، حمید خان اور شاہد کے نام سے ہوئی ہے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق رواں ہفتے 990کومبنگ آپریشنز کے دوران 134 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں جبکہ  کومبنگ آپریشنز میں 41411 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے