اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ہونڈا موٹر سائیکلز کی قیمتوں میں بڑی کمی

18 Oct 2023
18 Oct 2023

(ویب ڈیسک) ہونڈا سی ڈی 70 اور ہونڈا 125 موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی۔

ہونڈا موٹرسائیکل نے اپنے دو ٹاپ ماڈلز ہونڈا سی ڈی 70 اور ہونڈا 125 کی قیمتوں میں کمی کی ہے جبکہ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔

ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہونڈا سی جی 125 کے خصوصی ایڈیشن کی قیمت میں 38,500 روپے کی کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 253,000 کے لگ بھگ ہے۔

اسی طرح ہونڈا 125 کے ریگولر ایڈیشن کی قیمت میں 33,500 روپے کی کمی کی گئی ہے، نئی قیمت 2 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہیں۔

 ہونڈا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی یونٹ CD70 کی قیمتوں میں 22,000 روپے کی کمی کی گئی ہے اور آنے والی قیمت تقریباً 135,900 روپے مقرر کی گئی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہونڈا کی جانب سے نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد نئی قیمتیں آج 18 اکتوبر سے لاگو ہوں گی۔

دوسری جانب ہونڈا کے مقامی ڈیلرز نے ہونڈا سی ڈی 70 اور ہونڈا 125 کی قیمتوں میں کمی کی تصدیق سے انکار کردیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے