پرویز الہٰی، مونس الہٰی کیخلاف گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے الزامات پر ریفرنس تیار
(لاہور نیوز) نیب نے چودھری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سمیت دیگر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
نیب نے گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس کے الزامات پر ریفرنس تیار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ پرویز الٰہی نے بطور وزیر اعلٰی گجرات میں 72 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کو فاسٹ ٹریک کرایا، اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ پرویز الٰہی کے وزیر اعلٰی بننے کے بعد انکے بیٹے مونس الٰہی کے اثاثوں میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق مونس الٰہی نے مبینہ رشوت کے پیسوں سے جولائی 2022 کے بعد 72ملین کی 384 کنال اراضی خریدی۔
ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ محمد خان بھٹی کے بیٹے کے اکاؤنٹ میں 100 ملین روپے جمع کرائے جس کے ذرائع نہیں بتائے گئے۔
چیئرمین نیب کی منظوری ملنے پر لاہور کی احتساب عدالت میں یہ ریفرنس دائر کر دیا جائے گا۔