اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ٹیپا کو ریسورس جنریشن کے لیے نئے اہداف سونپ دیئے گئے

17 Oct 2023
17 Oct 2023

(لاہور نیوز) کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹیپا کو ریسورس جنریشن کے لیے نئے اہداف سونپ دیئے، حکمت عملی بھی طلب کر لی۔

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ٹیپا ہیڈکوارٹر میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے بریفنگ دی۔ جس میں بتایا گیا کہ ٹیپا کو خود مختار اور منافع بخش بنانے کے لیے پہلی دفعہ ٹھوس و جامع اقدامات کیے گئے ہیں، شہر کے انڈرپاسز کی بہتری کے لیے ٹیپا نے جامع پلان کے تحت کام کا آغاز کر دیا ہے۔

کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹیپا کو ریسورس جنریشن کے لیے نئے اہداف دیئے اور اس حوالے سے حکمت عملی بھی طلب کر لی۔ ٹیپا کے تمام ونگز کو پوری طرح متحرک کرنے اور کارکردگی جانچنے کے لیے ٹارگٹ بھی متعین کر دیئے۔

اجلاس میں ایم اینڈ آر ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کیے گئے کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ لاہور کی پانچ لوکیشنز پر پیڈیسٹیریں برجز پر جاری کاموں پر بریفنگ دی گئی۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے پارکنگ قوانین پر عملدرآمد کے لیے ٹیپا، ایل ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کو مل کر کام کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں شہر کی اہم شاہراہوں اور مصروف چوکوں پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے چیف انجینئر ٹیپا کو تمام ونگز کی کارکردگی رپورٹ باقاعدگی سے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، کمشنر ڈویلپمنٹ لاہور ڈویژن جاوید رشید چوہان، ایم ڈی واسا غفران احمد، سی ای او ایم سی ایل اقبال فرید،

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف، ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران، ایل ڈی اے، ٹیپا اور نیسپاک کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے