(لاہورنیوز) لاہور پولیس اور پنجاب سیف سٹیز نے مشترکہ طور پر ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغازکردیا۔
ایس ایس پی آپریشنز لاہور علی رضا نے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے آپریشن کی نگرانی کی۔
اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنزعلی رضا کا کہنا تھا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں،مصروف اور اہم شاہراہوں پر کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے،سیف سٹی کیمروں کی نشاندہی پر فیلڈ فورس سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو پکڑوایا جارہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر انسداد سموگ کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہراہوں پر دھول، مٹی، ریت اور دیگر گندگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جار ہی ہے،ریت، مٹی او دھواں چھوڑتی گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہی ہیں،ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے خاتمے کیلئے مؤثر کارروائیاں جاری رہیں گی۔