اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

17 Oct 2023
17 Oct 2023

(ویب ڈیسک)سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد نہ ہو سکی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان پر فرد جرم آئندہ سماعت پر عائد کی جائے گی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت  کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی۔

ایف آئی اے کی ٹیم، تفتیشی افسر،سرکاری پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اورسپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے شاہ خاور سماعت کیلئے اڈیالہ جیل میں موجود تھے، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر بٹ، خالد یوسف اور شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور بیٹا زین قریشی بھی جیل میں موجود رہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، عدالتی حکم کے مطابق ملزمان پر فرد جرم آئندہ سماعت پر عائد کی جائے گی۔

گزشتہ سماعت پر چالان کی نقول تقسیم نہ ہونے پر فرد جرم کی کارروائی نہیں ہوسکی تھی تاہم عدالت نے ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کر دیں اور کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 17اکتوبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے