اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

17 Oct 2023
17 Oct 2023

(لاہور نیوز) جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت 7 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر ہوگئیں۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ آج چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت کرے گا، درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، 5 اگست کو توشہ خانہ کیس میں حقائق کے برعکس سزا ہوئی، سزا کے فوری بعد پولیس نے درخواست گزار کو گرفتار کر لیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ضمانت کی درخواستوں کو میرٹ کی بنیاد پر سننے کا حکم دے۔

یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی 7 مقدمات میں ضمانتوں کو خارج کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے