اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مریم نواز نے جی سی یونیورسٹی کا دعوت نامہ احتراماً مسترد کیا: مریم اورنگزیب

16 Oct 2023
16 Oct 2023

(لاہور نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ جی سی یونیورسٹی کا دعوت نامہ چیف آرگنائزر مریم نواز نے احتراماً مسترد کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جی سی یونیورسٹی کی طرف سے دعوت نامہ 5 اکتوبر کو چیف آرگنائزر کے دفتر کو موصول ہوا تھا، پی ایم ایل این کا خیال ہے کہ تعلیمی اداروں کی اولین توجہ تعلیم کے اعلیٰ معیار کی فراہمی ہے، اسے برقرار رکھنے، اچھے اخلاقی اور سماجی طرز عمل کی اقدار کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی اور سیاسی عزائم کے لئے ان کا استحصال نہیں ہونا چاہئے، افسوس کہ ماضی قریب میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو ذاتی عزائم اور سیاسی ایجنڈوں کو آگے بڑھانے کے لئے استعمال کیا گیا، مسلم لیگ (ن) اس غلط راستے کے انتخاب کی حمایت نہیں کرتی۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ سیاست، رہنما اور وابستگی بدلتی رہتی ہے تاہم ذاتی مفاد صرف توسیع اور اگلی ملازمتوں تک ہی محدود رہتا ہے، میڈم چیف آرگنائزر تعلیمی اداروں کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنائیں گی تاکہ خاص طور پر اعلیٰ تعلیم کے مقصد کو آگے بڑھایا جائے، مدد کی جائے اور نوجوانوں کو ان کی مکمل صلاحیتوں کو حاصل کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے