(ویب ڈیسک)ماہرین نے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کی نشاندہی کرنیوالی علامات بتا دیں۔
تفصیلات کے مطابق ماہرین نے ایسی چھ علامات بتائیں ہیں جن سے وٹامن ڈی میں کمی کے متعلق پتہ لگایا جا سکتا ہے،ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس مسئلے سے کیسے بچا جاسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جہاں اکثر افراد میں وٹامن ڈی کی کمی علامات نہیں دکھائی دیتیں وہیں بہت سے افراد میں بہت سی علامات واضح بھی ہوسکتی ہیں جو اس کی کمی کی نشاندہی کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان علامات میں تھکان، خراب مزاج، ہڈیوں اور پٹھوں میں درد، ہاضمے کے مسائل، اکثر بیماری کا احساس اور منہ کی خراب صحت شامل ہیں۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ بڑی عمر کے 50 فیصد سے زیادہ افراد وٹامن ڈی کی کمی میں مبتلا ہے جبکہ 16 فیصد افراد میں موسم سرما اور بہار میں وٹامن ڈی کی شدید کمی واقع ہوجاتی ہے۔
ماہرین نے وٹامن ڈی کی مقدار میں کمی سے بچنے کے لیے غذاؤں کے متعلق بھی بتایا۔ان کا کہنا تھا کہ اومیگا-3 فیٹی ایسڈ سے بھرپور مچھلیاں وٹامن ڈی کا ذخیرہ رکھتی ہیں جبکہ مکھن، انڈے کی زردی اور مشروم بھی اپنے اندر وٹامن ڈی اچھی خاصی مقدار رکھتے ہیں۔