اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہ محمود قریشی کا جیل ٹرائل کیخلاف عدالت سے رجوع

16 Oct 2023
16 Oct 2023

(ویب ڈیسک) سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی سائفر کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے ایڈووکیٹ سید علی بخاری کے توسط سے عدالت میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت ٹرائل کورٹ کو فرد جرم عائد کرنے سے روکے، بغیر کسی نوٹیفکیشن کے میرا جیل ٹرائل جاری ہے لہٰذا عدالت جیل ٹرائل کے بجائے اوپن کورٹ میں سماعت کرے۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عدالت سے 9 اکتوبر کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دینے اور آج ہی درخواست پر سماعت کی استدعا کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے