16 Oct 2023
(ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں گرفتار صنم جاوید سمیت دیگرکے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کی ایڈمن جج عبہر گل نے مقدمےپر سماعت کی۔
صنم جاوید سمیت 6 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، جس پرعدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کے احکامات جاری کردیئے۔
عدالت نے 30 اکتوبر کو دوبارہ ملزمان کو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔