اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

میری ذاتی خواہش ہے الیکشن جلد سے جلد ہوں: اسد عمر

16 Oct 2023
16 Oct 2023

(لاہور نیوز) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ میری ذاتی خواہش ہے الیکشن جلد سے جلد ہوں، نوازشریف اور چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کا موقع دینا چاہیے اور پھر انکا فیصلہ عوام پر چھوڑ دیا جائے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ اگر فلسطین کے معاملے پر خاموش رہیں گے تو نگران حکومت کو باہر سے آشیرباد مل جائے گا تو یہ انکی غلط فہمی ہے، اگر ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر اور پاکستان کو حق ملے تو ہر مظلوم کیلئے آواز اٹھانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں کمی کی وجہ سے پٹرول کی قیمت ضرور نیچے آنی چاہیے تھی، پٹرول کی قیمت کم ہونے کا فائدہ اس وقت ہوگا جب کرائے اور باقی چیزوں کی قیمتیں کم ہوں۔

رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں ملی، سب الیکشن کمیشن کے سامنے ہو رہا ہے، جلسے کے حوالے سے پی ٹی آئی کی درخواست عدالت میں ہے، انصاف یہ کہتا ہے کہ جلسے کی اجازت سب پارٹیوں کو ملنی چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے