(ویب ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاک بھارت میچ سے متعلق ایک حیران کن دعویٰ کر دیا۔
پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) نے پاکستانی ٹیم پر کالا جادو کروایا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ معتبر ذرائع کے مطابق، بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر کالا جادو کرنے کیلئے ماہر جادوگر کارتک چکرورتی کی خدمات حاصل کیں۔
ٹک ٹاکر نے آئی سی سی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تحقیقات کی جائے، یہ ناقابل قبول ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کر کے 7 وکٹوں سے میچ اپنے نام کیا۔
پاکستان کی بدترین شکست پر شائقین بے حد مایوس ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین کی جانب سے پاکستانیوں کا مذاق بھی اُڑایا جا رہا ہے۔