اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عدنان صدیقی قومی کرکٹ ٹیم کی حمایت میں بول پڑے

15 Oct 2023
15 Oct 2023

(ویب ڈیسک) سینئر اداکار عدنان صدیقی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزاروں بھارتی شائقین کے سامنے مخالف ماحول میں کھیلنے پر قومی کرکٹرز کو کریڈٹ دینا چاہیے۔

گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈ کپ کے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرکے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا، پاکستان کی بدترین شکست پر شائقین بےحد مایوس ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین کی جانب سے پاکستانیوں کا مذاق بھی اُڑایا جارہا ہے۔

پاکستان کی شکست پر شوبز ستارے بھی افسردہ ہیں لیکن سینئر اداکار عدنان صدیقی نے قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

 

 

عدنان صدیقی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ‘سب کی طرح، میں بھی بھارت کے خلاف پاکستان کی شکست پر مایوس ہوں لیکن ہمیں اپنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے’۔

اداکار نے کہا کہ ‘ہمارے کھلاڑیوں نے مخالف ماحول میں ہزاروں مخالفین بھارتی شائقین کے سامنے کھیلا، ہمیں اس پر اپنی قومی ٹیم کو کریڈٹ دینا چاہیے’۔

اُنہوں نے کہا کہ ‘اس پر شاید ہی کوئی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے گا، ہم پھر بھی ان سے محبت کرتے ہیں’۔

واضح رہے کہ پاکستان کا 192 رنز کا ہدف بھارت نے 30.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر بنایا، روہت شرما نے 63 گیندوں پر چھ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 86 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ شاندار بولنگ پر جسپریت بمراہ مین آف دی میچ قرار پائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے