اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مسلم لیگ ن کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت مل گئی

15 Oct 2023
15 Oct 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کو 21 اکتوبر کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت مل گئی۔

ڈپٹی کمشنرلاہور رافعہ حیدر نے جلسے کی اجازت کیلئے این او سی بھی جاری کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کو مشروط اجازت نامے میں کہا ہے کہ کسی بھی قسم کا نقصان پہنچنے پرپارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی رقم وصول کرےگی، جلسہ آرگنائزر سکیورٹی اور ٹریفک سے متعلق متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں رہیں گے، ٹریفک پولیس ٹریفک پلان اور ٹریفک ایڈوائزری جاری کرے گی۔

قبل ازیں ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس آئندہ دو روز میں ہوگا، مسلم لیگ ن کو مینار پاکستان  گراؤنڈ  میں جلسہ کرنے کی اجازت شرائط کیساتھ دی جائے گی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کے حوالے سے انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ تحریک انصاف کی درخواست کا بغور جائزہ لیا لیکن جلسے کی اجازت ملنا مشکل ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف جہاں جلسہ کرنا چاہتی ہے وہاں جلسے کی اجازت دینا ممکن نہیں، تحریک انصاف اگر بڑے گراؤنڈ میں جلسہ کرنا چاہتی ہے تو پھر غور کیا جاسکتا ہے۔

Image

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے