اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

قرآن پاک کی غیرمجاز اشاعت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

15 Oct 2023
15 Oct 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ قرآن پاک کی غیر مجاز اشاعت کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے دوران انہوں نے صوبائی حکومتوں پر بھی زور دیا کہ وہ تمام قرآن بورڈز کی سرگرمیاں بڑھائیں۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے حکم پر قائم کی گئی کمیٹی حسن معاویہ کیس میں لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر پیش رفت کا جائزہ لے رہی تھی۔ وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں مذہبی امور، قانون، خارجہ امور، تعلیم اور اطلاعات و نشریات کی وزارتوں کے اہم نمائندوں نے شرکت کی۔

صوبائی چیف سیکرٹریز کے ساتھ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے بھی شرکت کی۔ قبل ازیں متعلقہ حکام نے قرآن پاک کے متن اور ترجمہ کی درست طباعت سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کی ہدایات پر اپنی پیش رفت رپورٹ پیش کی۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعدد مقدمات درج کیے گئے ہیں اور درجنوں توہین آمیز ویب سائٹس کو بند کر دیا گیا۔

نگران وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں بالخصوص پنجاب پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ غیر رجسٹرڈ پبلشرز اور قرآن کی غیر مجاز اشاعت میں ملوث افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ غیر مسلموں کو قرآن پاک کے احترام اور تقدس سے متعلق قوانین کے بارے میں زیادہ مؤثر طریقے سے آگاہ کیا جانا چاہیے۔ انیق احمد نے مزید کہا کہ پاکستانی احمدی ایک اقلیتی برادری ہیں اور انہیں متعلقہ قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جانا چاہیے کیونکہ کسی کو بھی کسی بھی بنیاد پر قانون میں مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔

نگران وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ ملک میں رہنے والی ہر اقلیت کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے۔ علاوہ ازیں انہوں نے اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے