اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

دیہی خواتین کو منظم کرکے زرعی شعبہ کو مزید ترقی دی جاسکتی: محسن نقوی

15 Oct 2023
15 Oct 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ معاشرے کی تعمیرو ترقی میں دیہی خواتین کا کردار اپنی جگہ مسلمہ ہے، دیہی خواتین نہایت محنتی اور جفاکش ہیں اور ان کی خدمات پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دیہی خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رواں سال کپاس کی ریکارڈ پیداوار میں دیہی خواتین کی محنت بھی شامل ہے، دیہی خواتین وہ ورک فورس ہے جسے منظم کرکے زرعی شعبہ کو مزید ترقی دی جا سکتی ہے، زراعت کے فروغ میں پاکستانی دیہی خواتین کا کردار لائق تحسین ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزید کہا کہ دیہی خواتین کو تعلیم مہیا کرکے ہی انکو بااختیار بنایا جا سکتا ہے،حکومت پنجاب اس ضمن میں کوشاں ہے، دیہی خواتین کو مکمل حقوق دینا حکومت کا فرض ہے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دیہی خواتین ترقی کریں گی تو پاکستان ترقی کرے گا، دیہی خواتین کا معیارزندگی بہتر کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے، پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں دیہی خواتین کا کردار نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے