14 Oct 2023
(لاہور نیوز) لاہور میں بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا۔
قرطبہ چوک، جیل روڈ، کینال روڈ اور دیگر علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات نے 17 اکتوبر تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔