(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے پولیس افسران و اہلکاروں کی بہبود کیلئے کوشاں ہیں۔
سنٹرل پولیس آفس میں سانحہ چنیوٹ 1990ء کے پولیس شہدا کی یاد میں تقریب ہوئی۔ تقریب میں7 شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ چیئرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام و اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر امجد ثاقب سانحہ چنیوٹ 1990ء کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ تعینات تھے۔ چنیوٹ سانحہ میں شہید ہونےوالے پولیس افسران اور اہلکاروں کے ورثا، مولانا جمیل فخری اور سانحہ کے عینی شاہدین نے شرکت کی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ڈاکٹر امجد ثاقب نے پولیس شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آئی جی ڈاکٹر عثمان انور اور ڈاکٹر امجد ثاقب نے شہدا پولیس کے اہل خانہ کو یادگاری شیلڈ اور تحائف دیئے۔ ڈاکٹر امجد ثاقب کو بھی شیلڈ پیش کی گئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ایک اور احسن اقدام بھی سامنے آ گیا۔ علیل پولیس اہلکاروں کے کڈنی ٹرانسپلانٹ کا آغاز ہو گیا۔ ڈی آئی جی ویلفیئر پنجاب غازی محمد صلاح الدین نے کڈنی ٹرانسپلانٹ کرانے والے اہلکار ثمر عباس کی عیادت کی۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے گلدستہ پیش کیا۔
آئی جی پنجاب کی جانب سے پہلی مرتبہ پولیس والنٹیئرز انٹرن شپ پروگرام کے آخری روز طلبہ کو سی سی پی او آفس کا مطالعاتی دورہ کرایا گیا۔