اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف کی تقریر پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہو گی: رانا ثنا اللہ

14 Oct 2023
14 Oct 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مینار پاکستان کا جلسہ تاریخی اور قائد میاں محمد نواز شریف کی تقریر پاکستان کے روشن، پُرامن اور معاشی مستقبل کی نوید ہو گی۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان کے زیر صدارت پنجاب کے تنظیمی عہدیداران، ڈویژنل صدور اور کوآرڈی نیٹرز کی اہم زوم میٹنگ ہوئی، میٹنگ میں قائد میاں محمد نواز شریف کی 21 اکتوبر کی وطن واپسی کے حوالے سے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

میٹنگ میں تمام تنظیمی عہدیداران اور کوآرڈی نیٹرز کی طرف سے تیاریوں پر پیش کی جانے والی رپورٹس پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا گیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب کے طول و عرض میں اس وقت میاں نواز شریف کی واپسی ہی ایک اہم ایونٹ ہے اور پوری قوم اس کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ کبھی بھلایا نہ جانے والا واقعہ ہو گا اور ہر جلسے کا ریکارڈ توڑ دے گا، اس وقت پاکستان کا ہر غریب قائد کی واپسی میں اپنے حالات کو بدلنے کی امید کی طرح دیکھتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے